مینگورہ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،جلسہ وجلوس ونعرہ بازی،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی،گذشتہ روز مینگورہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وکرزویلفئیریونین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر احمدفاروق،احسان اللہ،فضل سبحان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اپریشنل سٹاف کو ٹائم سکیل دینے سمیت سی پی فنڈکو جی پی فنڈ میں ضم کیا جائے،
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے دیگرلوگوں کی طرح ہمیں بھی مشکلات درپیش ہیں لہٰذہ تنخواہوں میں اضافے کیا جائے اور دیگر سہولیات ومراعات بھی دئے جائیں،انہوں نے کہاکہ انصاف کے نعرے لگانے والی صوبائی حکومت نے نا انصافیوں کی انتہا کردی ہے جس کی وجہ سے مشکلات اورمسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت بھی ہمارے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے جو ایک افسوسناک امر ہے ،ہم بڑی جانفشانی سے فرائض منصبی اداکررہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہمارے مطالبات کی منظوری میں پس وپیش سے کام لیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں ٹیوب ویلوں کو بند کرنے اوراحتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورنہ کرے اورجلدازجلد ہمارے مطالبات منظورکرکے ہماری پریشانی اوربے چینی کاخاتمہ کیا جائے،احتجاجی مظاہرہ میں کلاس فور ملازمین نے بھی شرکت کی،اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
478 total views, no views today


