بریکوٹ، بریکوٹ میں موٹرکار موڑ کاٹتے ہو ئے پل کے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔رخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال لائے گئے جس میں ایک شدید زخمی ہونے کی بناء پر سید شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔گذشتہ روزمینگورہ سے بریکوٹ کی جانب آتے ہوئے پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور جواد مینگورہ سے موٹر کار بے قابو ہوکر نیچے خوڑ میں گر گئی
جس کے نتیجے میں ڈرائیور جواد اور ان کے دوساتھی شاہ روان اور عماد خان ساکنان بلوگرام زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال اور بعد میں سیدو شریف ہسپتال لے جائے گئے ۔
455 total views, no views today
Comments


