بریکوٹ، ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات کے مطابق بریکوٹ میں سہ روزہ اتبلیغی اجتماع کے لئے سیکورٹی پلان تیارکرلی گئی ۔بریکوٹ سب ڈویژن آفس سے شنگردار تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے بریکوٹ بازار میں سڑک کے کنارے چھابڑی اور دیگر ہتھ ریڑیاں پر کوئی اشیاء فروخت نہیں کی جائے گی جبکہ بروز جمعہ 18اپریل کو تحصیل بریکوٹ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان لودھی نے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
کہا کہ ڈپٹی کمشنر سید امتیاز حسین شاہ کے ہدایات کے مطابق بریکوٹ میں سہ روز اجتماع جو کہ 17اپریل سے 19اپریل تک جاری رہے گی کے دوران امن وامان کی برقرار رکھنے اور ٹریفک میں خلل کے نہ ڈالنے کی خاطر سب ڈویژن آفس سے شنگردار تک کے درمیان علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے اور ساتھ ساتھ بریکوٹ بازار میں سڑک کے کنارے چھابڑی اور ہتھ ریڑی کی موجودگی ممنوع ہو گی ۔سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادار ے 18اپر یل کو بند ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
485 total views, no views today


