عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل فوجی آپریشن:۔ دوسری جا نب پا کستا ن میں اس مہم کی مکمل کام یابی کی راہ میں بڑی رکاوٹ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل کارروائی ہے، جس کی وجہ سے ان علا قوں میں پو لیو ٹیموں کا ناممکن ہو جاتا ہے۔ جب کہ دوسر ی جا نب مسلسل عسکر ی کارروائیوں کے با عث ہو نے وا لی نقل مکانی اس وائیر س کی سر کو لیشن کی بنیا د ی و جہ بن رہی ہے۔اور اگر یہ عمل مسلسل جاری رہا تو انتہا ئی خطر ے کا سبب بن سکتا ہے ۔
سعو دی عر ب نے پا کستان کے شہریوں کو پولیوکے قطر ے ائیرپورٹ پر پلا نے کا حکم دیا ہے۔ اور اس سا ل حج اور عمر ے پر جا نے وا لے عازمین حج کو ائیرپورٹ پر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
لوئیر دیر سے تعلق ر کھنے وا لے ڈا کٹر جہان زیب نے اس حو الے سے واضح کیا کہ دور دراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بنیادی مراکز صحت کے قیام اور وہاں سہو لتو ں کی فر اہمی، تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی سے مقامی خواتین کو وہاں پہنچنے میں آسانی ہوگی، تاہم بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے کئی ایک مسا ئل کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔
پاکستان سے پولیو مر ض کے خا تمے کے لیے گراس رو ٹ لیول پر اقدا م ناگزیر ہیں، جس کے لیے پولیو ٹیموں کو دیے جانے والے معا وضے میں خاطر خوا ہ اضا فہ نا گز یر ہے۔
عا لمی ادا ر ے یو نیسف، ڈبلیو ایچ او اور ای پی ای پر و گرا م پو لیو خا تمے کے لیے سالانہ اربوں روپے کے فنڈز جا ری کر تے ہیں۔ تاہم اس کے خاطر خواہ نتائج نہ نکلنے کی بڑی و جہ ان ادا رو ں کی جانب سے ٹیمو ں کی منا سب ٹر یننگ کا نہ ہو نا اور معاوضے کی کمی ہے۔
اس با ت میں کو ئی دو ر ائے نہیں کہ اکثر علاقے شو ر ش ز د ہ ہو نے کی و جہ سے وہا ں ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔ ان علا قوں میں مہم کی کا میا بی کے لیے حکو مت کو علمائے کرا م کی خد مات حا صل کرنا ہوں گی اس لیے کہ ان قبا ئیلی علا قوں میں لڑ ا ئی اور جھگڑ وں کے با و جو د صر ف علماء ہی کے ذ ر یعے باقی رہ جانے وا لے بچوں کو قطر ے پلا ئے جا سکتے ہیں۔ علاقے کے عما ئد ین، بزرگ، سیاسی راہنما اور بھی مہم کی کا میا بی میں کر دار ادا کر سکتے ہیں۔
صحت کا انصا ف پر و گر ام:۔ عالمی ادارۂ صحت کے اس اعلان کے بعد کہ خیبر پختون خو ا کا دار الحکومت پشاور مو ذ ی مر ض ’’پو لیو‘‘کا عا لمی سطح پرمر کز ہے اور ملک بھر میں پو لیو وا ئرس جینیا تی طو ر پشا ور سے جڑا ہے۔ اس اعلان کے بعد خیبر پختو ن خوا میں قا ئم پا کستا ن تحر یک انصا ف کی حکومت نے ہنگامی بنیاد وں پر اقدام اُ ٹھا نے کا اعلان کیا۔ اتوا ر (2 جنوری) سے صو با ئی دار لحکو مت پشا ور میں ’’ صحت کا انصا ف‘‘ کے نا م سے شرو ع اس خصو صی پر و گرا م میں پو لیو سمیت بچو ں کو 9 بیماریوں سے بچا ؤ کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جائیں گے۔ان بیما ر یو ں میں پولیو،خناق، تپ دق، خسر ہ سمیت 9 بیما ریاں شامل ہے۔ یہ مہم ابتداء میں پشاور اور بعد ازاں پورے صوبے میں شرو ع کی جائے گی ۔
25 جنو ری 2014ء کو پشاور میں 2 ارب روپے کی لاگت سے صوبے میں شروع کیا جانے والے اس منصوبے کا آغاز پشاور سے کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خا ن نے کہا کہ اگر پو لیو کا خا تمہ نہ ہوا، تو ہم پر بیر و ن ملک سفر کی پا بند یا ں عائد کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ جو پو لیو کے قطر ے نہیں پلاتا اُن والد ین کو شناختی کارڈ ایشو نہیں ہوں گے۔
(جاری ہے)
1,026 total views, no views today


