مینگورہ،مٹہ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے امن کمیٹی کا ممبر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا، مٹہ بازار کے اہم مارکیٹ محمد خان مارکیٹ میں امن کمیٹی کے ممبر گران ولد اقبال خان سکنہ شکردرہ کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ سے قتل کردیا،فائرنگ سے ڈرائیور باچا علی شدید ز خمی ہوگیا
جسے فوری پر سیدو شریف ہسپتال پہنچادیا گیا،مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق واقعے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مٹہ کے حدود میں کرفیو نافذ کرکے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا،عرصہ بعد نامعلوم افراد کے کاروائی نے عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا۔
549 total views, no views today


