سوات،جمعیت طلباء اسلام ضلع سوات کے زیر اہتمام جے ٹی آئی اور پختون ایس ایف کا مشترکہ اجلاس خوازہ خیلہ میں منعقد ہو ا جس میں جمعیت طلباء اسلام اور پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی کابینہ کے ساتھ ساتھ تمام سوات کے تحصیلوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں پی کے 86 کے ضمنی الیکشن کے حوالے تفصیلی بحث ہوئی ، جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی صدر بخت روان ،
جنرل سیکرٹری آصف اقبال اور پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر گوہر اور نائب صدر شہزاد نے مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں درجہ ذیل ایجنڈوں کو عملی شکل دیدی گئی اور الیکشن کے لئے تمام یر تیاریاں مکمل کردی گئی۔ پی کے 86 میں تشکیل شدہ جے ٹی آئی کے کمیٹیوں نے بھر پور عمل محنت کی ہے۔ پی کے 86 میں جے ٹی آئی اور پی ایس ایف کے مشترکہ زمہ داریوں کو ڈیوٹی پر تقسیم کیا۔ 20 اپریل کو جے یو آئی کے جلسے کیلئے ریلی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ اور الیکشن میں انشاء اللہ جیت جمعیت علماء اسلام کے امیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ کی ہوگی۔
408 total views, no views today


