سوات،ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ریجن عبداللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن کے پولیس نے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنے گزشتہ ایک ہفتے میں 9 کلاشنکوف 50 عدد رائفلیں ، 78 پستول،54 عدد چارجرز1 عدد ہینڈ گرنیڈ 4164 عدد کارتوس مختلف بور جبکہ 54 کلوگرام چرس ، 714 گرام افیون ،81 گرام ہیروئن اور 94 لیڑز شراب برآمد کی ہیں ،
علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب 64 مجرمان اشتہاری اور 54 مشتبہہ گان گرفتار کئے گئے ہیں ، آر پی او ملاکنڈ نے جملہ اضلاع سوات ، بونیر ، شانگلہ ، لوئردیر ، اپر دیر اور چترال کے ڈی پی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید کوشش کرکے کارکردگی کو بہتر بنا نے کو یقینی بنائیں ۔
428 total views, 1 views today
Comments