سوات ، سوات میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے اختتام پر پانچ گھنٹوں تک سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے ائے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہزاروں افراد بریکوٹ سے مینگورہ تک پیدل چلے ائے، بریکوٹ میں ہفتہ کی صبح ساڑھے سات بجے عبدالوہاب نے دعا ختم کی ، جس کے فورا بعد ہزاروں افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوئے، تو ہر طرف گاڑیاں اور عوام نظر انے لگے،
لاکھوں افراد ایک ساتھ نکلنے سے ٹریفک شدید جام ہوگئی، پولیس کے انتھک کوششوں کے باوجود سڑک نہ کھل سکی تو تبلیغی جماعت کے رضاکاروں نے اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کھولنا شروع کردی اور ان کا بھر پور ساتھ پولیس اہلکاروں جس میں ٹریفک پولیس بھی شامل تھی دیا، ٹریفک جام کا سبب غلط اوورٹیکنگ تھی ،
488 total views, no views today
Comments


