مینگورہ،سوات میں مختلف واقعات کے دوران دوافرادجاں بحق جبکہ گاڑی گہری کھائی میں گر جانے سے چودہ افراد زخمی،پہلا واقعہ سیدوشریف کے علاقہ کوکڑئی میں پیش آیا جہاں پر سپیشل پولیس فورس کاا ہلکار فضل خان پہاڑی سے گر کرجاں بحق ہواجبکہ علاقہ بیدرہ میں مسماۃ (ن )نے زہریلی دواپی کر اپنے زندگی کاخاتمہ کردیا تاہم وجہ خودکشی معلوم نہ ہوسکی۔
تیسرا واقع گلی باغ میں پیش ایا جہاں تیز رفتارڈبل کیبن گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس میں میں چودہ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے ۔زخمیوں کو فوری طور پر خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں سے پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔رپورٹ حسن چٹان سوات نیوزڈاٹ کام
384 total views, no views today
Comments


