سوات،عمران خان کا جلسہ دو بجے دوپہر شروع ہوا ، جلسہ گاہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی ، گراؤنڈ کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ واک تھرو گیٹ کے زریعے لوگوں کی تلاشی لینے کے بعد جلسہ گاہ جانے دیا گیا، اس مو قع پر خوازہ خیلہ میں ہر طرف ہی پی ٹی ائی کے پرچم دکھائی دے رہے تھے۔واضح رہے کہ اس حلقہ پر ضمنی الیکشن چو بیس اپریل کو ہوگا ،
جس میں اٹھ امیدوار حصہ لیں گے جبکہ تین امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان، جمیعت علماء اسلام ف کے علی شاہ ایڈوکیٹ، اور مسلم لیگ ن کے سردار خان شامل ہیں۔
450 total views, no views today
Comments


