سوات، سوات میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی، جوں ہی ضمنی الیکشن کا دن قریب ارہا ہے اسی طرح سیاسی میدان میں گرمی نظر ارہی ہے،تحریک انصاف نے اپنی الیکشن مہم میں تیز ی لائی ہے اور عمران خان نے ایک بڑا جلسہ بھی کرایا ہے، اب باری ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے جس کے قائدین پیر کے روز چارباغ سوات میں اپنا زور ازمائی گی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
متوقع پر پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، پرویز اشرف،خانزادہ خان سوات اکر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرینگے، اسی طرح منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں بھی متوقع پر کسی بڑے لیڈر کے انے کا امکان ہے، اسی طرح پختونخوا ملی عوامی پارٹی مسلسل جلسے کررہے ہیں اور پارٹی کے قائد محمود اچکزئی نے پے درپے کامیاب جلسے بھی کرائے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت کا ایک وزیر مختیار یوسفزئی کے کامیابی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، رہی بات جے یوائی ف کی تو اس کے رہنما مولانا گل نصیب خان بھی اپنے علاقہ میں کامیاب جلسے کراچکے ہیں، اب صورتحال چوبیس اپریل کو واضح ہوگی ، جب ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔
566 total views, no views today


