سوات،پاکستا ن تحریک انصاف کے معطل ایم پی اے عزیز اللہ گران سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بحال ہوگئے ، سپریم کورٹ نے آج پیر کے روز عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عزیز اللہ گران کے حق میں فیصلہ سنا دیا جبکہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے فیصلہ کو معطل کردیا، عزیز اللہ گران نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر گزشتہ انتخابات میں حلقہ پی کے اکیاسی پر الیکشن جیت لیا تھا،
جس کو جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے امیدوار سید حبیب علی شاہ نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھااور اس پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے، الیکشن کمیشن نے ایم پی اے عزیز اللہ گران کو معطل کرکے حلقہ کے چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری کردیئے تھے، جس کیخلاف عزیز اللہ گران نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی اور فیصلہ چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ نے طویل بحث کے بعد عزیز اللہ گران کے حق میں فیصلہ سنادیاا ور الیکشن کمیشن اف پاکستان کا فیصلہ خارج کردیا ، سپریم کورٹ نے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی معطلی کے احکامات خارج کرکے دوبارہ بحال کردیا۔
459 total views, no views today


