سوات مدین ،مدین ہاےئر سکنڈری سکول میں خواندگی اور ن ئے داخلوں کے حوالے سے ایک پر وگرام ہوا پروگرام کا اہتمام پرائمری سکول مدین کے ہیڈ ماستر اور اساتذہ نے کیا تھا پروگرام میں اے سی بھرین محمد عارف،اے ایس ڈی ای او غلام صادق،ای ڈی او سوات عبداللہ،این سی ایچ ڈی کے جی ایم (ر) کرنل ارشد دورانی ہائی سکول کے پر نسپل شیر ذادہ، پرائمری سکول
کے ہیڈ ماسٹر حسین علی اور علاقہ کے عمائدین کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں سکول کے بچوں نے شرکت کی مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا ء میں خواندگی کے لحاظ سے پاکستان سب سے آ گے ہے کہا گیا کہ کے پی کے موجدہ وقت تقریبا 157سکول بند پڑے ہیں اگر ان سکولوں کو بھی کھولا جائے تو خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا کہاگیا کہ اس وقت تقریبا گیارہ لاکھ بچے کے پی کے میں لیبر چائلڈ میں ہیں یہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں کیو نکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ہم کو خواندگی میں اضا فہ کر نے کے لئے کردار ادا کر نا ہم سب کا فرض ہے آ خر میں تمام شورا اور بچوں نے مدین بازار میں خواندگی آ گاہی مہم کے سلسلہ میں واک کیا واک کا جلوس مدین ہائی سکول سے شروع ہوا اور مدین بازارسے ہو تا ہو ا مدین ہسپتال کے سامنے پر آمن طریقہ سے ختم ہو گیا ۔
مدین ،درختوں اور پودوں سے علاقہ حسین نظر آتا ہے اور پاک آ رمی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش ہے یہ باتیں کرنل شفیق نے مدین ہاےئر سکنڈری سکول مدین میں پودا لگا نے کے بعد صحافیوں سے باتیں کر تے ہو ئے کہیں انہوں نے کہاکہ سماجی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا پاک آرمی کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے انہوں نے کہاکہ آج جو پودے لگا ئیے گئے ہیں کل کو یہ درخت بن جائیں گے جو ایک طرف سایہ دیتے ہیں تو دوسری طرف زمین کے کٹاؤ کو بھی روکتے ہیں اور علاقے کو حسین بنا تے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک آرمی 5500درختوں کے پو دے علاقہ میں لگا ئے گی اس موقع پر سکول کے پرنسپل نے کرنل شفیق کا شکریہ ادا کیا اور سکول کے بچوں نے کرنل شفیق کا والہانہ استقبال کیا
460 total views, no views today


