سوات ، سوات کے مین شاہراہ پشاور روڈ پر تاریخی گاؤں اوڈیگرام کو ایک مہینے قبل سوئی گیس کی کنکشن شروع ہوچکے ہیں جن میں محکمہ سوئی گیس کی اقراباپروری جاری ہے مقامی سیاسی و سماجی رہنما عبدالمستعان خان نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایا کہ انتھک کوشیشوں سے کئی سالوں بعد اوڈیگرام گاؤ ں کو سوئی گیس فراہم کی گئی مگر کنکشن لگانے میں محکمہ اب اقراباپروری کے زریعے بغیر نمبر کنکشن دے رہے ہیں
اعلی حکام نوٹس لیں ورنہ عوام احتجاج کے طورپر سڑکوں پرنکل آئینگے، علاقہ اوڈیگرام کے متعدد مشران نے کہاہے کہ محکمہ سوئی گیس کے نااہل اہلکار اپناقبلہ درست کریں ورنہ ان کے خلاف عوامی سیلاب نکل ائینگے انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے ڈی جی پشاور ، ڈی سی او سوات سے اپیل کی ہے کہ کنکشن لگانے کی عمل کی خود نگرانی کریں ، اور بے قاعدگیوں میں ملوث اہلکاروں کی خلاف فوری طورپرکاروائی کریں ۔ ایک اورسیاسی کارکن جاوید خان نے کہا کہ ان لوگوں کو گیس کے کنکشن دیئے جارہے ہیں جو محکمہ گیس کے عملے کے رشتہ داریا جاننے والے ہیں جبکہ عام آدمی کے لئے میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ایک اور سیا سی وسماجی کارکن سمیع اللہ نے کہا کہ مقامی لو لوگوں نے دو، تین سال پہلے رجسٹریشن کرائی تھی لیکن محکمے کے جانب سے ان کو منسوخ کردہ یا گیاہے اور نئے داخلوں کے لیے کہا جارہا ہے۔دوسری جانب محکمہ گیس کے دفتر سے رابطہ کیاگیا تو ایک اہلکار نے کہاکہ ہم صرف میرٹ کے بنیا د پر گیس کنکشن دے رہے ہیں ،انہوں نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن ہو تی ہیں اور میرٹ لسٹ ہیڈآفس سے بھیجا جا تا ہے اور ان لوگوں کوکنکشن دیئے جاتے ہیں جن کے نام اس میرٹ لسٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ تاہم مقامی لوگوں نے محکمہ گیس کے طرف سے میرٹ پر کنکشن دینے کے دعوے مسترد کردئے ہیں اور اس سلسلے میں اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ کیاہے۔
682 total views, no views today


