بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ میں پاک آرمی نے شین سوات شجرکاری مہم کا افتتاح کرکے آغاذ کردیا۔تحصیل بریکوٹ میں سکول طلبا ء اور عوام کے تعاون سے بیس ہزار مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شین سوات شجرکاری مہم کے سلسلے میں پاک آرمی کے کرنل عاصم نزیر گھمن نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بریکوٹ میں پودا لگاکرافتتاح کردیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان خان لودھی ،سکول پرنسپل محمدابراہیم ،کیپٹن عثمان طاہرکے علاوہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی اور طلباء موجودتھے ۔پاک آرمی کے کرنل عاصم نزیر گھمن نے کہا کہ سوات جنت نظیر وادی ہے مگر بدقسمتی سے سوات کے مخدوش صورت حال کے دوران جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور درختوں کو بے دردی سے کاٹا گیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ سوات نے کے لئے پاک آرمی کو پچاس ہزار پودے دئیے ہیں جن میں تحصیل بریکوٹ کے لئے بیس ہزار پودے ہیں ابھی تک ہم نے طلباء اور عوام کے تعاون سے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈھائی ہزار پودے لگائیں ہیں اور بہت باقی پودے بھی لگائیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے کہ وہ اپنے حصے کا شجرکاری کریں کیونکہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقے کے جنگلات کی بدولت خوشگوار بنائیں کیونکہ جنگلات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتاہے ۔
620 total views, no views today


