بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف پی کے 81صوبائی ممبر عزیز اللہ خان کو دوبارہ بحال کرنے پر کارکنوں نے لنڈاکے کے مقام پر ڈھول کی تاپ پر استقبال کیا ۔ضلع بھر سے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے لنڈاکی کے مقام پر ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں انہیں اپنے آبائی گاؤں گوگدرہ کو جلوس کی شکل میں لے جایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار حبیب علی شاہ نے ان پر دھندلی کا الزام عائد کیا تھا
جس پر الیکشن ٹرابیونل نے ایکشن لیتے ہو ئے انہیں معطل کردیا تھا جبکہ بعد میں پی ٹی آئی کے صوبائی ممبر اسمبلی عزیزاللہ خان نے سپریم کورٹ میں الیکشن ٹرایبونل کا فیصلہ چیلنج کردیا سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دوبارہ بحال کردیا ۔دوبارہ بحال ہو نے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن نے ان کا استقبال لنڈاکے کے مقام پر کیا ۔اس موقع پر پارٹی عہدیداروں میں تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی خان ،سابقہ ڈویژنل صدر شیر افگن عرف کاکا خان،تحصیل کبل کے صدر جان شیرخان،یو سیز صدور محمد شاہ خان ،فصیح اللہ خان ،شاہی ملک خان،سابقہ اقلیتی صوبائی امیدوار بلدیو کمار ،ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹرسیکرٹری ڈاکٹر عارف خان ،ٹرانسپورٹ صدر خائستہ باچہ کے علاوہ پارٹی کے سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ خان نے کہا کہ میں پارٹی کے تمام کارکنوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ شانہ بشانہ ہر مشکل حالات میں ساتھ دیا ۔اب مجھے پارٹی کارکنو ں سے جو عزت اور حوصلہ افزائی ملی میں زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔انہوں نے مذید کہا کہ میں منتخب ہونے کے فوراً بعد عدالتی کیسوں میں مبتلا ہوگیا جس کی وجہ سے میں نے اپنے حلقہ نیابت کی وہ خدمت نہیں کی جو کہ ہو نا چاہیے تھاانشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے علاقے کے عوام کی خدمت کرکے اپنے وعدوں کی تکمیل کر وں گا ۔
449 total views, no views today


