سوات،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان الیکشن مہم کے دوران گاڑی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ، زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سلیم الرحمان حلقہ پی کے چھیاسی کے الیکشن مہم کے دوران چارباغ میں لوگوں کو ہاتھ لہرارہے تھے
کہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھے اور اپنی گاڑی سے گر گئے ، موقع پر موجود پی ٹی ائی کے کارکنان نے فوری طور پر ان کو اٹھایا اور دوسرے گاڑی میں ڈال کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا ، جہاں پر ان کی علاج جاری ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق سلیم الرحمان کی حالت خطرے سے باہر ہے ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔
492 total views, no views today
Comments


