مینگورہ،پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدرعاصمہ ارباب عالمگیرنے کہا ہے کہ پی پی پی کے قائدین نے ہردورمیں اس ملک اورقوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں اورضرورت پڑنے پر جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر اصولوں پر سودابازی قبول نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہمارے قائدین پارٹی کارکنوں اورعوام کے دلوں میں زندہ ہیں اورزندہ رہیں گے،کارکنوں نے ذولفقارعلی بھٹواوربے نظیربھٹوکے مشن کوآگے بڑھانے کاعزم کررکھا ہے
،ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 86میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی کے چھیاسی سے پی پی پی کے نامزدامیدوار شاہی خان،انورزمان خان،سجادخان یوسفزئی اورپارٹی کے دیگرعہدیداروں وقائدین نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ موجودہ صوبائی اورمرکزی حکومت نے عوام کو مایوسی اورمحرومی کے سواء کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا ان پر سے اعتماد اٹھنے لگا اورانہیں ایک بار پھرپی پی پی کی شکل میں امید کی کرن نظر آنے لگی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تین ماہ میں تبدیلی لانے کا وعدہ کرکے عوام سے ووٹ لیا مگر ایک سال مکمل ہونے کو ہے لیکن عوام نے کسی قسم کی تبدیلی محسوس نہیں کی اسی طرح موجودہ صوبائی حکومت اپنے دیگر وعدے پوراکرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، عوام پرامید تھے کہ پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر صحیح معنوں میں ان کی ترجمانی کرے گی مگر وہ ایساکرنے کے بجائے عوام کی امیدوں پرپانی پھیرنے لگی ،آج سڑکوں اورگلی کوچوں کی حالت قابل دیدہے جبکہ مہنگائی ،بے روزگاری اوردیگرمسائل نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ،لوگ صبح مزدورکی تلاش میں گھر سے نکل جاتے ہیں مگر شام تک دردرکی خاک چھان مارنے کے بعدمایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سبزانقلاب لانے کے نعرے لگانے والے مسلم لیگ ن والوں نے بھی عوام کو مایوس کردیا ہے،اس پارٹی کے برسراقتدارآتے ہی آٹے سمیت دیگراشیائے خوردونوش کی نرخ قابو سے باہر ہوگئے اب عوام ان چیزوں کو دیکھ تو سکتے ہیں مگر ان کا خریدنا ان کے بس کی بات نہیں رہی،ڈالر کی قدر میں کمی کا فائدہ سرمایہ داروں کو ہے غریب عوام کو نہیں وہ توصرف روزمرہ کی اشیاء کے نرخوں میں کمی کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہاکہ آج پی کے چھیاسی میں پرانے لوگ نئے نعروں کے ساتھ میدان میں نظرآرہے ہیں جو عوام سے ووٹ بٹونے کیلئے طرح طرح کے وعدے کررہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مختلف ادوارمیں عوام سے ووٹ لیا اورپھرپانچ سال کیلئے غائب ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ چوبیس اپریل کو عوام ووٹ کے ذریعے اپنے علاقے کیلئے مخلص امیدوار کا انتخاب عمل میں لائیں اورموجودہ وقت میں وہ امیدوار صرف اورصرف پی پی پی کا شاہی خان ہے جو جذبہ خدمت کے تحت متحرک نظر آرہا ہے ،مقررین نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی الیکشن میں شاہی خان کے حق میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے انہیں خدمت کا موقع فراہم کریںَ
475 total views, no views today


