سوات،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چھیاسی پر ضمنی الیکشن کل ہونگے،الیکشن کمپین ختم ، گھر گھر ووٹروں کو اپنے طرف مائل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی اسمبلی کے اس حلقہ میں کل نو امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں تین ازاد امیدوار بھی شامل ہیں،صوبائی اسمبلی کے اس حلقہ میں کانٹے دار مقابلے چار امیدواروں کے درمیان ہیں
جس میں مسلم لیگ ن کے سردار خان، تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان، جے یوائی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار علی شاہ ایڈوکیٹ اور پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان انتخابات جیتنے کیلئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں، صوبائی حلقہ میں ووٹروں کی تعداد 134614، جس میں مرد وں کی تعداد 72987 اور خواتین کی تعداد 61333 ہیں،جبکہ الیکشن کیلئے 85 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، اس نشست پر گزشتہ انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار قیموس خان کامیاب ہوئے تھے لیکن الیکشن کمیشن اور پھر سپریم کورٹ نے اس کا جعلی کاغذات اور دھاندلی کی وجہ سے نااہل قرار دیا تھا۔
483 total views, no views today


