سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے جانے والے سیدو شریف کے اہم شاہراہ کو بدھ کے روز دن بھر گاڑیوں کیلئے بند رکھا گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس اہم شاہراہ کو صبح کے وقت نامعلوم وجوہات کے بناء پر مکان باغ ، سیدو شریف اور شگئی کے مقام پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کیلئے بند کیا گیا تھا، ان مقامات پر خار دار تار سڑکوں کے دونوں جانب بھی لگائے گئے تھے،
غیر متوقع پر اس اہم شاہراہ کی بند ش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،جو لوگ ضلعی کچہری ائے ہوئے تھے اپنے تاریخوں اور پیشیوں کیلئے ان کو بھی نہیں جانے دیا گیا، سڑک بند ہونے کی وجہ سے عوام کی اور گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک پر جمع ہوگئی تھی ، ان کو کئی گھنٹوں تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
416 total views, no views today


