مینگورہ،نواحی علاقہ اوڈیگرام میں نوجوان کی لاش برامد،مقتول کامران دوروزقبل گھرسے نکلا تھاکل اوڈیگرام میں دریا کے کنارے اس کی لاش ملی مقتول کو سر پر گولی ماری گئی ہے،گزشتہ روز اوڈیگرام میں دریا کے کنارے نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی تھی،نوجوان کی کی شناخت کامران یوسف ولدبختیار سکنہ اوڈیگرام کی نام سے ہوئی۔کامران کی عمر اٹھارہ سال کے قریب ہے ،
مقتول کامران کے بارے میں معلوم ہوا ہے دو روز پہلے شام کے قریب گھر سے نکلا اور کل عصر کی وقت اس کی لاش ملی۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مدین میں معصوم طالب علم پل سے گر کر جاں بحق،گزشتہ روز بڈالی مدین میں صبح کے وقت دس سالہ طالبعلم حسنات ولدرفیع اللہ جوکہ سکول جا رہا تھا پاوُں پھسلنے سے کیوجہ سے پل سے گرگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،معصوم حسنات کو سینکڑوں اشکبار انکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔
465 total views, no views today


