مینگورہ،سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چھیاسی پر سیاسی میدان آج سجے گا، کل نو امیدوارحصہ لے رہے ہیں،چار امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے، تحصیل چارباغ حلقے میں اہمیت اختیار کر گیا،تحصیل چارباغ حلقہ چھیاسی کے نئے ایم پی اے کا فیصلہ کریگا۔ پورے حلقہ کے عوام کی نظریں آج ہونے والے انتخابات پر مرکوز ہیں،
صوبائی اسمبلی کے اس حلقہ میں نو امیدوار میدان میں ہیں جس میں تین ازاد امیدوار بھی شامل ہیں، حلقہ میں ووٹوں کی تعداد134687 ہے جس میں مرد ووٹوں کی تعداد 72 ہزار نو سو ستاسی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 61ہزار اٹھ سو تینتیس ہے، اس حلقہ میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع چار امیدواروں کے درمیان ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارخان، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان، اور جے یوائی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار علی شاہ ایڈوکیٹ شامل ہیں، ازاد ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ کے پولنگ سٹیشنوں کو جیتنے والے امیدوار کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، صوبائی اسمبلی کے اس حلقہ کیلئے الیکشن کمیشن نے 85 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں، تمام پولنگ سٹیشنوں کیلئے سامان پہنچ چکا ہے جبکہ عملہ بھی روانہ کیا گیا ہے،گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قیموس خان نے 10687 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے نمبر پر جے یوائی کے امیدوارعلی شاہ خان ایڈوکیٹ رہے جنہوں نے 10028 حاصل کئے تھے، ضمنی انتخابات میں علیشاہ خان ایڈوکیٹ کو مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے ،جبکہ حلقہ میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام خان نے سیٹ کودوبارہ جیتنے کیلئے ایڑی کا زور لگا رکھا ہے،پی ٹی ائی کے ڈاکٹر حیدر علی خان کی پوزیشن بھی کافی مستحکم ہے ،پی پی پی کے مرکزی قائدین کے دوبڑے جلسوں نے شاہی خان کی پوزیشن بھی بہتر بنائی ہے مگر جیت کس کی ہوگی اس کا پتہ اج چلے گا۔
457 total views, no views today


