سوات،حلقہ پی کے 86میں انتخابی دنگل کے لئے پولیس کے بھاری نفری تعینات کردئیے گئے ،ضرورت پر پاک فوج سے بھی مددلئے جائیگی ،حلقے کو دو ذون میں تقسیم کیا گیا ،سیکٹر کمانڈر پانچ ڈی ایس پیز پر مشتمل 85پولنگ سٹیشنوں پر کڑی نگرانی رکھی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 86کے ضمنی انتخابی عمل آج صبح نو بجے سے شروع ہوگا اور بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہیگا
،ابتدائی معلومات کے مطابق ایک لاکھ چونتس ہزار چھ سو ستاسی افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریگی جس میں مر دوں کی 72987جبکہ خو ا تین ووٹ کے تعداد 61833 ہیں اس کے علاوہ 211پولنگ بوتھ قائم کردئیے ہیں ۔ ڈی ایس پی سر کل خو ازہ خیلہ مزکر شا ہ خان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ پی کے 86حلقہ تین پو لیس اسٹیشن پر مشتمل ہیں تھا نہ خو ازہ خیلہ ،چا ر با غ اور ملم جبہ ایس ایچ اوز نے سیکو ر ٹی کے تما م تر انتظا ما ت مکمل کر لے ہیں ۔جنہیں ووٹروں سے احسن طریقے سے پیش انے کے خصوصی ہدایت دیدی ہے جبکہ بوقت ضرورت پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوانوں کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ادھر علاقے میں تعینات پاک فوج کے ٹیم نے تمام پولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا۔
458 total views, no views today


