سوات،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ آبادکاری کے لئے کوشاں ہے اورعلاقے میں دیرپا امن کے قیام اور معاشی استحکام کے لئے اپنا کردارجاری رکھے گی ،یو اے ای حکومت اور عوام کے شکرگذارہیں جنہوں نے فلاحی کاموں میں مدد کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دورہ سوات
کے دوران سیدوشریف میں پاک آرمی انجینئر ز کی جانب سے تعمیر کئے گئے پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج اور پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا یہ دونوں منصوبے یو اے ای حکومت کے تعاون سے مکمل کئے گئے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس اہم مقصدکے لئے یواے ای حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا کہ یہ منصوبے دہشت گردی سے متاثرہ علاقے کی معاشی ومعاشرتی ترقی میں کلیدی کرداراداکریں گے ،انہوں نے پاک آرمی انجینئر ز کے معیاری کام کوسراہاا ور اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک آرمی علاقے کی دوبارہ آباد کاری،دیر پا امن ،استحکام اور معاشرتی ترقی کے سلسلے میں اپنا کردارجاری رکھے گی ،اس موقع پر پاکستان میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشاالنوامی اور یو پی اے پی کے ڈائریکٹر عبداللہ الغفیلی اور یواے ای کے دیگر سفارت کار بھی موجود تھے جبکہ علاقے کے عمائدین اور سول حکام نے بھی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی،یاد رہے کہ پاک آرمی انجینئرزنے اب تک ملاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں تعلیم کے52اورصحت کے 7منصوبے مکمل کرلئے ہیں جن سے براہ راست 50لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں ، اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف سوات پہنچے تو کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا ۔
467 total views, no views today


