سوات، سوات کے صو بائی حلقہ پی کے 86پرضمنی انتخابات مکمل، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے مابین ٹاکرا،پی ٹی آئی نے فتح حاصل کرلی ،مسلم لیگ دوسرے ،جے یو آئی تیسرے اورپی پی پی چوتھے نمبر پر ،پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی،85 پولنگ اسٹیشنوں پرووٹنگ ہوئی، سوات کے صوبائی حلقہ پی کے چھیاسی پر ضمنی انتخابات مکمل ہوگئے ،حتمی یا سرکاری نتائج سامنے نہیں آئے
تاہم غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر حیدرعلی خان نے 16795ووٹ لے کراس نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارخان کے حصے میں 13860ووٹ آئے، جے یو آئی تیسرے اورپی پی پی چوتھے نمبر پر رہیں،ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ میں ستاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں مردوخواتین کیلئے الگ الگ پولنگ اسٹیشن مختص تھے جہاں پر دن بھر خاصی گہما گہمی رہی ،اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے گئے تھے،اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادایک 34ہزار سے زائد ہے۔
376 total views, no views today


