سوات، تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان 16 ہزار 795 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سردار خان 13 ہزار 860 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سوات سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی کے 86 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار614 تھی جن کے لئے 85 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے،
اس نشست پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے مشترکہ اُمیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے سردار خان، پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان اور پاکستان ملی عوامی پارٹی کے مختیار خان یوسف زئی کے درمیان مقابلہ تھا تاہم غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار 16 ہزار 795 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سردار خان 13 ہزار 860 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 86 سوات سے مسلم لیگ (ن) کے قیموس خان کامیاب ہوئے تھے، جعلی ڈگری اور دھاندلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔
442 total views, no views today


