خوازہ خیلہ ، شالپین ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان کو مبارک باد دینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر جانو کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے حملہ کرکے عمر حبیب ، فضل حنان ، میاں خان ، خانزادہ ، محمد شیر، سلطان محمد ، محمد نبی ، ہدایت اللہ ، محمدعالم اور احسان اللہ کوشدید زخمی کردیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے
کے لئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال لایا گیا ، جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال کو منتقل کردیئے گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی اور کارکنوں نے PLMN کے حملے کے خلاف شاہراہ ریشم کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا گیا ، بعد از انتظامیہ حرکت میں آگئی اورDPO شیر اکبر خان کے قیادت میں بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں سے طویل مذاکرات کے بعد ٹریفک کو کھول دیا گیا ، جبکہ PMLN کے رہنماوں سمیت 15 افراد پر ایف ائی آر درج کیا گیا ، جس میں سابق ایم پی اے قیموس خان ، سابق امیدوار86 PK سردار خان ، علی نامدار، شیر علی ، بہروز، دلفراز، افتخار، شیرپاوں علی ، شجاعت علی ، گوہر علی ، برکت ، ظہور ، مختیار ، سیف اللہ اور دوست محمد شامل ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کے قانون کاروائی کی جائے ، اگر ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائینگے ۔ رپورٹ محمد شیرسوات نیوز ڈاٹ کام
455 total views, no views today


