مینگورہ،سوات کی سیاسی پارٹیوں نے حلقہ پی کے چھیاسی پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزم لگاکراسے مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا،اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرشمشیرعلی خان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری فضل حیات چٹان،سابق امیدوار شاہی خان،مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار سردارخان،قیموس خان،انجینئرعمرفاروق،عوامی نیشنل پارٹی
کے راہنما ابراہیم دیولئی اوردیگرنے سوات پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 24ا پریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے تاریخی دھاندلی کی ہے اوراس مقصد کیلئے باہر سے خواتین کوبلا کر ان کے ذریعے جعلی ووٹ پول کرائے جن میں سے کئی خواتین کو گرفتارکیاگیا مگر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی مداخلت پرچھوڑدیا گیا،انہوں نے کہاکہ اس ضمنی الیکشن میں صوبائی وسائل اورسرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کیاگیا اورتحریک انصاف نے ہرپولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کرتے ہوئے اپنے امیدوار ڈاکٹرحیدرعلی خان کو کامیاب کرایا جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے اعلان کو روکا جائے جبکہ نادار کے ذریعے تمام انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کرانے سمیت جعلی ووٹ پول کرنے والی خواتین کو دوبارہ گرفتار کرکے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کی جائیں،انہوں نے کہاکہ پی پی پی،پی ایل ایل ،اے این پی اوردیگرسیاسی پارٹیوں نے 24اپریل کے ضمنی الیکشن کو مستردکردیا ہے کیونکہ جس پولنگ اسٹیشن پررجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادنہ ہونے کی برابر ہے وہاں پرتین تین ہزارووٹ وپول کئے گئے ہیں جو کھلی دھاندلی ہے ،انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کوہرگز تسلیم نہیں کرتے لہٰذہ حکومت مذکورہ حلقہ پر دوبارہ غیرجانبداراورشفاف انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی قائدین اورعوام کی بے چینی دورکرے۔
479 total views, no views today


