شمالی وزیر ستان: پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل دتہ خیل میں 2 قبائل میں اراضی کے تنازعہ پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب 2 قبائل میں کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور گزشتہ 4 روز سے دونوں قبائل کے افراد ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند تھے
آج صبح جب تنازعہ شدت اختیار کر گیا تو دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بھاری ہھتیاروں کا استعمال کیا گیا اور راکٹ لانچر فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
411 total views, no views today
Comments


