مینگورہ،سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹر کے مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ،ورثاء کا احتجاج ،کسی بھی ذمہ دار نے ہسپتال انا گوارہ نہیں کیا،ڈاکٹر کے مبینہ غفلت کے خلاف پیر کو پھر احتجاج کا امکان ،سیدو پولیس کے مطابق سنٹرل ہسپتال کے ایمرجنسی میں چارباغ کی رہائشی خاتون مسماۃ(گ)زوجہ شاہ راز خان شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لائی گئی جہاں پر موجود عملے
نے خاتون کو اپریشن تھیٹر میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا جس پر ورثاء خاتون کو اپریشن تھیٹرلے گئے مگر ستم ظریفی کی انتہا اپریشن تھیٹر میں موجود عملے نے خاتون کو وارڈ میں شفٹ کرنے حکم دے دیا جس پر خاتون کو وارڈ میں منتقل کردی گئی ،کئی گھنٹوں بعد ڈاکٹر نمودار ہوا جس پر خاتون کے گھر والوں کو تسلی ہوئی مگر ڈاکٹر نے خاتون کے تکلیف کو نظر انداز کردیامنتوں کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کو پھر سے اپریشن تھیٹر شفٹ کر نے کا حکم جاری کردیا،مگر خاتون اس انکھ مچولی میں جان کی بازی ہار چکی تھی،ڈاکٹر کے غفلت کے وجہ سے جاں بحق خاتون کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کی خلاف شدید احتجاج اور نعرہ بازی کی،ورثاء نے وزیر اعلی پرویز خٹک اور دیگر ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیاسی بنیادوں پر تعینات ہونے والے ایم ایس سیدو ہسپتال کیوجہ سے ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،موجودہ ایم ایس کو عرصہ پہلے سابقہ وزیر صحت شوکت علی یوسف زئی نے نااہلی پر معطل کیا تھا مگر پی ٹی ائی میں موجود رشتہ دار جوکہ پارٹی میں اعلی عہدوں پر کام کرہے ہیں نے موصوف کو واپس دو دن میں بحال کردیا، نااہل ایم ایس کیوجہ سے ڈویژن بھر کے عوام کیلئے ہسپتال خود علاج کا محتاج بن چکاہے،ہسپتال کی تباہی میں مقامی ایم پی اے کا بھی بڑا کردار ہے جس نے ایک کلاس فور ملازم کو ہسپتال میں اہم عہدے پر ترقی دی ہے جبکہ دیگر اہم انتظامی امور میں نااہل لوگوں کو تعینات کیا ہے ۔سیاسی بنیادوں پر تعینات ہونے والے دیگر افراد خود کو ہر قسم کے کام سے بری الذمہ قرار دے چکے ہیں ،دونوں ہسپتالوں کی حالت دیکھنے کی قابل ہے وارڈز گندگی سے بھری پڑی ہے ۔ایمر جنسی میں ایک مخصوص مقامی پرائیوٹ انسٹیٹوٹ کے طلباء ڈاکٹرز کے جگہ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہے جو ایم ایس موصوف کی نااہلی کا بڑا ثبوت ہے سیدو شریف اور سنٹرل ہسپتال میں علاج کے نام پر مریضوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،ذرائع نے بتایا مقامی دو ایم پی ایز کی پشت پناہی کیوجہ سے ایم ایس اور دیگر ذمہ دار افراد کام نہیں کررہے۔لوگوں کا کہنا ہے اگر صحت کا انصاف یہی ہے تو پھر یہ انصاف پی ٹی ائی کے چیئرمین عمران خان اور پرویز خٹک کو مبارک ہو،یہاں کے عوام نے ہسپتالوں کی بہتر حالت صرف اخباروں میں دیکھی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے گر ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے ہو تو موجوہ ایم ایس اور دیگر افراد جو سیا سی بنیادوں پر تعینات ہوئے ان کو ہٹایا دیا جائے اور کسی قابل اور فرض شناس ایم ایس کو تعینات کیا جائے۔
375 total views, 1 views today