سوات،طالبا ن مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر مولانا سیدیوسف شاہ نے کہاہے کہ طالبان کی جانب سے فراہم کردہ قیدیوں میں سب ذیادہ تعداد سوات کی 350 ہے ، ،سب کمیٹی کے قیام کامقصدفریقین کی شکایات دور کرنا ہے،مذاکرات میں فوج ،حکومت اور طالبان تینوں مخلص ہیں کامیابی کی امید ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے عثمان آباد میں جے یو آئی س کے زیراہتمام کانفرنس کے خطاب
کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی س سوات کے جنرل سیکرٹری مفتی رشید احمد بھی موجود تھے ،مولانا سیدیوسف شاہ نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور اب فیصلہ سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات کے بھی مثبت نتائج ملیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے فریقین سے کہاہے کہ وہ اپنے مطالبات تیارکرکے براہ راست مذاکرات میں پیش کریں تاکہ اس پر مستقل بحث ہوکر اس عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا عمل مشکل بھی تھا کیونکہ بارہ سالہ جنگ کا نتیجہ ہے نہ دنوں کی جنگ ہے اور نہ ہی دو خاندانوں یا قبیلوں کی جنگ ہے اس لئے اب تک ہونے والے مذاکرات اور دو ماہ سے فائر بندی ہی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ ڈیڈلاک اور تعطل بھی ختم ہوجائے گااور اس ضمن میں سب کمیٹی کا قیام فریقین کی شکایات دور کرنا ہے انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں فوج ،حکومت اور طالبان مخلص ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یی عمل کامیاب ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ غیر عسکری قیدیوں کی فہرست میں سب سے ذیادہ تعداد سوات کی ہے جوکہ 350کے قریب ہے اور اس عمل میں ہمارے ساتھ سوات کا نمائندہ بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں سب سے ذیادہ مسائل سوات کے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جنگ کے دوران ہونے والے مسائل کو ختم کیا جاسکے ۔
442 total views, no views today


