مینگورہ،واپڈاپیغام یونین کا پیسکوسے مختلف افیسرزواہلکاروں کے تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،غیرقانونی تبادلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ،گذشتہ روز واپڈاپیغام یونین کے عہدیداروں اورممبروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پلے کارڈ اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے حبیب الحق ،شرافت علی اوردیگر نے کہا ہے
کہ حال ہی میں واپڈاسوات آفیس سے کئی اہلکاروں کو تبدیل کردیا گیا ہے جو نہ صرف غیرقانونی بلکہ ایک ظالمانہ اقدام ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس طرح کے تبادلوں سے واپڈامیں سٹاف کی کمی پیداہوگی جس کے نتیجے میں موجودہ سٹاف کو بروقت دفتری کام نمٹانے اورلوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا،انہوں نے کہاکہ غیرقانونی تبادلے رکوانے کے حوالے سے ہم نے اعلیٰ حکام سے رابطے کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے تاہم اگر اب بھی مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
440 total views, no views today


