کالام، مٹلتان میں بچوں اور نوجوانوں کا کھیل کاگراؤنڈ نہ ہونے پر احتجاج ، دس ہزار آبادی کے بچوں کے لیے کھیل کا گراؤنڈ نہیں ہے ،مٹلتان سکول کے سامنے سرکاری اراضی ہموار کرکے کھیل کے لیے گراؤنڈ بنایا جائے بچوں کا حکومت سے مطالبہ۔ تحصیل کالام کے علاقہ مٹلتان کے نوجوانوں اور بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دس ہزار آبادی سے زائدآبادی والے علاقے کے بچوں
کے لیے کھیل کا گراؤنڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے بچے سڑک پر کھیل رہے ہیں مٹلتان یوتھ کونسل کے صدرعبدالغفور ،سیف اللہ اور دیگر نوجوانوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کھیل کے لیے گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھیل کود سے محروم ہیں جس کی وجہ سے منفی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مٹلتان سکول کے سامنے سرکاری اراضی کو ہموار کرکے یہاں کے بچوں کے لیے کھیل کا گراؤنڈ بنائے تاکہ بچے منفی سرگرمیوں سے بچ سکے۔x
449 total views, no views today


