مینگورہ،سول ہسپتال کبل کے نرسری وارڈ میں تعینات نرسوں کا قبلہ درست کیا جائے ہسپتال میں آنے والے معزز شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا نرسوں کا شیوہ بن چکا ہے حکام بالا فوری نو ٹس لے کر نجات دلائیں ان خیالات کا اظہار معروف شخصیت سیراج احمد آف کبل نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اپنے بچے کو علاج کے خاطر سول ہسپتال کبل
لے جانا پڑا جہاں پر ڈاکٹر برکت حسین نے بچے کو انجکشن تجویز کیا انجکشن لگوانے کے لئے نرسری وارڈ میں آن ڈیوٹی نرس لیلی اور شاہی میرمن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتہائی بد تمیزی اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجکشن لگانے سے صاف انکار کردیا جبکہ مطلع ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوئی جو کہ سراسر نا انصافی پر مبنی ہے سیراج احمد نے کہا کہ مذکورہ لیڈی اہلکار ہسپتال کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں لہذا وزیر صحت شہرام خان ترکئی،ایم این اے مراد سعید،ایم پی اے محب اللہ خان اور دیگر حکام بالا انکوائری کرکے مذکورہ نرسوں کے خلاف کارروائی کریں اور دکھی انسانیت کا بطریق احسن خدمت کا پابند بنائیں۔
391 total views, no views today


