مینگورہ،تحصیل کبل گورنمنٹ پرائمری سکول مانڑئی میں تل دھرنے کی جگہ باقی نہیں رہی گرلز پرائمری سکول ما نڑئی کے بندش سے طالبات بوائز سکول میں سبق پڑھنے پر مجبور ہیں محکمہ تعلیم کے حکام بالا نوٹس لے کر گرلز پرائمری سکول مانڑئی کو ٹیچنگ سٹاف فراہم کرکے چالو کرنے کے احکامات جاری کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یو سی ٹال
کے جنرل سکریٹری رحمدل شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جی پی ایس مانڑئی میں سٹوڈنٹس کی تعد اد 1000سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 267 طالبات شامل ہیں جبکہ مزید بچے داخلہ کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول مانڑئی کی بلڈنگ تیار ہے اور چوکیدار تنخواہ وصول کررہا ہے لیکن ٹیچنگ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے سکول بند پڑا ہے لہذا محکمہ تعلیم کے حکام بالا نو ٹس لے کر گرلز پرائمری سکول مانڑئی کو چالو کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
482 total views, no views today


