سوات،ملک بھر میں آج یوم شہداء جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف علاقوں اور شہروں میں تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے، لیکن سوات وہ بدقسمت ضلع ہے جس میں کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا گیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سوات میں اہل سوات ، پولیس فورس، اور پاک فوج کے جوانوں نے جتنے قربانیاں دیں ہیں
وہ تاریخ کا حصہ ہے ، لیکن آج جب پورے ملک میں یوم شہداء منایا جارہا ہے تو سوات میں اس دن کی یاد کسی کو بھی یاد نہیں رہی،ضلع سوا ت میں نہ تو سرکاری سطح پر اور نہ ہی نجی سطح پر کوئی پروگرام ترتیب دیا گیا ، اگرچہ ضلع سوات کا ایک خوبصورت پارک شہداء پارک کے نام پر یاد کیا جاتا ہے اور وہاں پر یاد گار شہدا ء بھی ہے، گزشتہ سال اسی پارک پر پاک فو ج نے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں یاد گار شہدا ء پر پھول رکھے گئے تھے اور ان شہداء کے کارناموں اورقربانیوں کو یا دکیا گیا تھا، لیکن اس سوات جہاں دہشت گردی کیخلاف سخت اور کامیاب جنگ لڑی گئی تھی اس میں کوئی سرکاری یا نجی تقریب منعقد نہ ہوسکی ۔
415 total views, no views today


