مینگورہ،سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کو سوات کرکٹ ایسوی سی ایشن کا پیٹرن ان چیف مقرر کردیا گیا ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر داود خان منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی ،اجلاس میں پی سی بی کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوی ایشن کے لئے کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کے نام کو تجویز کیا گیا جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے بعد ان کے پیڑن ان چییف کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیااور ان سے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ سوات میں کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
974 total views, no views today
Comments


