سوات، پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدرعلی خان نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں اہل سوات نے انصاف کا ساتھ دیا، اب بے انصافی کرپشن، لوٹ مار کا دور ختم ہوگیا، پی کے چھیاسی کے عوام کی محرومیوں کا خاتم ہونے والاہے ، اب عملی کام اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا، مخالفین نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کرکے زخمی بھی کردیا
اور ہمارے خلاف ایف ائی ار درج کرانے بھی گئے،پی کے چھیاسی کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر میں تمام لوگوں کو مشکور ہوں، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ سوات کے عوام نے مجھے نہیں بلکہ عمران خان کو کامیاب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی انصاف کی پارٹی ہے اس میں کوئی بے انصافی ، کرپشن ، بددیانتی نہیں ہوتی ، انہوں نے کہا کہ پی کے چھیاسی کے تمام مسائل جلد حل کرلیں گے، اب ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام شروع ہوگا اور وہ مکمل بھی ہونگے، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے شکست کھا کر اپنے زخموں پر مرہم پٹی لگانے کیلئے ہمارے کارکنوں پر حملہ کرکے ہماری پارٹی کے نو کارکن زخمی کئے اور پھر فریا دلیکر بھی پولیس سٹیشن گئے تاکہ ہمارے خلاف ایف ائی ار درج کریں، انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنے شکست کھلے دل سے تسلیم کرے اور اپنے اپنے علاقوں کو واپس جا کر سیاست کرے ایسا نہ ہو وہاں سے بھی ان کے سیاست کا خاتمہ ہو جائے ، انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی ائی، پی کے چھیاسی اور اہل سوات کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنے قیمتی ووٹ مجھے دی ، انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹ اب اس علاقہ کے منتظر ہے ۔
433 total views, no views today


