مینگورہ،سوات جیولرز ایسوسی ایشن کے انتخابات شہید قاسم علی پینل نے میدان مار لیا،سجاد زرگر صدر جبکہ حاجی سعداللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ،سوات جیولرز ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے الیکشن میں دو پینلوں نے حصہ لیا،انتخابات کیلئے پولنگ کا اغاز صبح اٹھ بجے سے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا،زرگر پینل برداری
کے امیدوار برائے صدارت عثمان علی مانے اور شہید قاسم علی پینل کے سجاد زرگر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا،سجاد زرگر نے 257ووٹ لیکربرتری حاصل کرلی جبکہ مد مقابل عثمان علی مانے 234ووٹ حاصل کی۔دیگر منتخب ہونے والوں میں حاجی سعد اللہ خان جنرل سیکرٹری، حاجی اکبر علی سنئیرنائب صدر،ناصر نائب صدراول ،نذیر احمد جائنٹ سیکرٹری اور احمد علی پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے، زرگر پینل برادری سے حاجی اکبر علی واحد امیدوار ہے جس نے سینئر نائب صدارت میں کامیابی حاصل کی ۔
399 total views, no views today


