سوات،سوات کے علاقہ چارباغ کے ایک نجی کلینک کے اندر مبینہ خودکش بمبار نے خود کو اڑدیا ،حملہ آور ٹارگیٹ تک نہ پہنچ سکا ،خودکش حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ،دھماکے سے کلینک اور آس پاس آبادی کو نقصان ،خودکش حملے کی ٹارگیٹ چار باغ امن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق تھے ،ابتدائی اطلاع کی مطابق گذشتہ روز سوات کے مرکزی شہر مینگورہ
سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تحصیل چارباغ میں مبینہ خودکش بمبار داخل ہوئی جنہیں مقامی لوگوں نے دیکھ لیا جس کے بعد علاقے میں بگڈر مچ گیا ،خودکش بمبار بھاگتے ہوئے چارباغ کے محلہ سرہ چینہ کے مقام پر ایک پرائیویٹ کلینک میں گھس گیا اور مقررہ ٹارگیٹ سے پہلے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ،دھماکے کیوجہ سے کلینک اور آس پاس آبادی کو شدید نقصان پہنچا ،لیکن کوئی جانی نقصان نہ ہوسکا ،ڈی پی او سوات شیر اکبر خان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگیٹ ایک نجی کلینک کے ڈاکٹر محمد فاروق تھے جو چارباغ امن کمیٹی کے رکن بھی ہے ،جب خودکش حملہ آور کلینک میں داخل ہوا تو کلینک میں موجود افراد نکل آئے ،جس کے بعد دھماکہ ہوا ۔جس کے وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوسکا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کے لئے کچھ گھنٹے کرفیو بھی لگایا جو بعد میں اٹھالیا گیا ،تاہم علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ تلاشی کاروائی جاری ہے ۔۔۔۔
480 total views, no views today


