اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کمی کی سفارش مسترد کرتے ہوئے ان کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے یکم فروری سے پیٹرول، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 5.30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس کے باعث رواں ماہ ان کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی
تاہم اوگرا کی سفارشات پر لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 2 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 24 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
579 total views, no views today
Comments


