سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تختہ بند میں دریائے سوات سے 24 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی، رحیم آباد پولیس کے مطابق پولیس کو خبر ملی تھی کہ دریائے سوات کے کنارے تختہ بند کے مقام پر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے، پولیس نے جاعہ وقوعہ سے وہ لاش ایمبولینس میں ڈال کر پوسٹ مارٹم کیلئے سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا،
جہاں پر ان کی شناخت احمد رحمان ولد مولانا سمیع اللہ سکنہ الاڈھنڈڈھیری بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ کے نام سے ہوئی، لواحقین سے اس بارے میں پولیس نے پوچھ گچھ کی تو یہ انکشا ف ہوا کہ نوجوان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، پولیس نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا۔
513 total views, no views today
Comments


