مینگورہ،میونسپل کمیٹی مینگورہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ٹیوب ویل اپریٹر نعمت گل نے کہا ہے کہ میں بحیثیت ایلکٹریشن تعینات تھا مگر 2005میں ایک سازش کے تحت مجھے ٹیوب ویل اپریٹر کی پوسٹ پر تبدیل کیا گیا اس وقت ہیڈالیکٹریشن کی پوسٹ خالی تھی جس کیلئے میں نے کئی مرتبہ درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ مذکورہ پوسٹ پر جاوید عالم نامی شخص کو بھرتی کرکے میری حق تلفی کی گئی،
ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم مزدور کے موقع پر سوات پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جب بھی میں اوورٹائم کا مطالبہ کرتا ہوں مگر اسے بھی تسلیم نہیں کیا جاتا،مگرالیکٹریشن تھا تو پھر مجھ سے پانچ سال تک ٹیوب ویل اپریٹر کی ڈیوٹی کیوں لی گئی،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام مجھے انصاف دلاکر میری اورمیرے خاندان کی پریشانی اوربے چینی دور کریں۔
417 total views, no views today


