مینگورہ،مینگورہ میں یوم مزدورکے سلسلے میں ریٹائرڈملامین کا مظاہرہ ،پلے کارڈ اوربینرزاٹھاکر جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے ،گذشتہ روز مینگورہ میں ریٹائزڈملامین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورسوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر آل پینشنرزایسوسی ایشن کے صدر فضل معبودخان ،ڈاکٹرمحمدحسن اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر مزدوروں اورریٹائرڈ ملامین کا کوئی احترام
نہیں کیا جاتا جس سے شکاگوکی تاریخ کی یاد تازہ ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ ریٹائزڑ ملازمین نے زندگی کا بیشتر حصہ مختلف محکموں میں خدمت کرتے ہوئے گزارہ مگر ریٹائزمنٹ کے بعد حکومت ان کے مسائل اورمشکلات کے حل میں کسی قسم کا کردارادانہیں کرتی،انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤ نٹس آفس اورنیشنل بنک میں پینشن کا طریقہ کار آسان بنایا جائے جبکہ انہیں زندگی کے آخری آیام میں مالی مراعات سے نوازہ جائے،انہوں نے کہاکہ موجودہ ہوشربامہنگائی کے پیش نظر پینشن میں تین سو فیصد اضافہ ہماراحق بنتا ہے اورفیڈرل سروسزٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں پنشنرزکو دوران ملازمت کے تمام الاؤنسزکوپنشن میں شامل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ دیگراسامی ممالک کی طرح پاکستان کے بزرگ پنشنروں کیلئے حج کوٹہ ،عیدیں اوررمضان الاؤنس منظورکیا جائے جبکہ اندرون ملک وبیرون ممالک سفرمیں بزرگ پنشنروں کو ریل اور ہوائی جہاز میں ٹکٹ میں مناسب رعایت دی جائے۔
425 total views, no views today


