مینگور،آل پروبیشن آفیسرویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر امیرالدین نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ خزانہ جوڈیشل پالیسی 2009 کے تحت پروبیشن افسران کو اپ گریڈیشن کا حق دیدیں کیونکہ ان افسران کی کوششوں سے پروبیشن قانون1960 کے تحت 1900 سے زائد قیدی کھلی فضا میں باعزت زندگی گزارر ہے ہیں ،اگر ان قیدیوں کو دوبارہ جیلوں میں ڈالا جائے تو ان
کے لئے حکومت کو دو تین جیلیں بنانا پڑیں گے جس پر اربوں روپے کا خرچہ آتا ہے جبکہ پروبیشن افسران کے اپ گریڈیشن پر حکومت کو سالانہ محض چالیس لاکھ تک خرچہ اُٹھا نا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں ہزاروں ملازمین کے اپ گریڈیشن کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں اسی طرح حکومت پروبیشن افسران کے اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرکے ان کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کردیں تاکہ ان کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں۔
439 total views, no views today


