مدین ،آزاد صحافت کے عالمی دن کے موقع پر مدین پریس کلب میں ایک پر وقار تقریب ہو ئی تقریب میں مدین پریس کلب اور سوات کو ہستان جرنلسٹس فورم اپرسوات کے تمام صحافیوں نے بھی شرکت کی تقریب سے یو نین کے صدر محمد معطر علی،چیرمین پریس کلب سید معروف شاہ ،فنانس سیکرٹری ریاض احمد ،وائس چیر مین شیر علی خان ،
جی ایس رفیع الدین وغیرہ نے خطاب کیا اپنے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی انکھ کی حیثیت رکھتا ہے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنا اور مظلوم کی آواز اعوان بالا تک پہنچانا اس کی ذمہ داری ہو تی ہے انہوں نے کہاکہ صحافی ملک میں جس طرح اپنا کردار ادا کر تے ہیں حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ صحا فیوں کے مسائل عملی بنیادوں پر حل کر یں کہاکہ صحافتی برادری ایک ہے اورپورے ملک میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں کہاکہ آج جگہ جگہ ملک میں صحافی شہید ہو رہے ہیں حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کو تا ہی نہ کرے کیو نکہ آزاد صحافت ہی ملک کا حقیقی رنگ ہے اور صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے
406 total views, no views today


