سوات،سوات کے تحصیل بابوزئی کے علاقہ اربوٹ کوکارئی میں درجنوں خاندان عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفٰی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، شمولیت تقریب کوکارئی میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین ،قاری عبدالواعث ، محمد کریم نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں انصاف
کے بول بالا کیلئے سرگرم عمل ہے، خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے بعد اب پورے ملک میں تبدیلی لائے گی ، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران بحالی کے بعد اب اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کررہے ہیں ، اب عوامی مسائل کے حل کا وقت آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کوکارئی سمیت پورے علاقہ کے مسائل جلد حل کرلیں گے جس میں سرفہرست علاقہ کی سڑکیں شامل ہیں ، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے درجنوں خاندان جس میں روزی خان، بہروز خان، سید جبار، بخت نظر ، امان اللہ ، فاروق ، شمروز خان، گل ریز ، کاکا، بخت بلند، شیر زمان ، بخت زادہ ، بہادر شیر ، سر زمین ، بخت رازق ، جمعہ گل ، بخت شیر علی ، رحمت علی شامل ہیں، ان شامل ہونے والے افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے لئے دن رات کام کرینگے اور عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ لیکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پورکرادار ادا کریں گے، اس موقع میاں جاوید حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے ایم پی اے عزیز اللہ گران کیساتھ مشاورت کرینگے، اور بہت جلد علاقہ کے مسائل کیلئے فنڈز کا انتظام کرینگے۔
426 total views, no views today


