سوات،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بلوگرام محلہ صاحب اباد میں قبضہ مافیا نے قبرستان کو اپنے تحویل میں لیکر ناجائز تجاوزات شروع کردی ہے، اہلیان علاقہ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے کچھ بااثر افراد نے علاقہ بلوگرام کے محلہ صاحب اباد میں واقع قدیم قبرستان پر قبضہ جمانا شروع کردیا ہے، اہلیان علاقہ کے مطابق بااثر افراد نے قبرستان کی زمین اٹھارہ مرلے پر مشتمل تھا جو اب قبضہ مافیا نے کم کرکے پانچ مرلے سے بھی کم کردیا ہے اور باقی زمین پر قبضہ مافیانے قبضہ جماکر اس پر دیوار تعمیر کرنا شروع کردیا ہے،
اہلیان علاقہ نے ضلعی حکومت ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، کمشنر ملاکنڈڈویژن ، صوبائی حکومت، قبرستانکو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے عملی اقدامات کرے اور بااثر افراد کیخلاف کارروائی کرے، کیونکہ شہری علاقوں میں ویسے بھی قبرستانوں کی کمی ہے اب اگر اسی طرح قبضہ مافیا قبرستانوں پر قبضہ کرتے رہے تو پھر لوگ اپنے مردوں کو کہاں دفن کرینگے، اہلیان علاقہ نے کہا کہ اگر قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو پھر احتجاج پر مجبور ہونگے
533 total views, no views today


