سوات، سوات کے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں حزب المجاہدین نے جہاد کشمیر کیلئے اہل سوات سے مدد کی اپیل کردی ہے، تحصیل کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر حز ب المجاہدین نے پمفلٹ چسپاں کردی ہیں جس پر لکھا ہے کہ کشمیری بھائیوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کی مالی وجانی امداد درکار ہے ، پمفلٹ میں سوات کے عوام سے اپنے زکواۃ
، صدقات کو حزب المجاہدین کو دینے کی اپیل بھی کردی ہے، سوات میں 2007 کے بعد پہلی مرتبہ کسی جہادی تنظیم نے اس قسم کے پمفلٹ دیواروں پر لگائے ہیں، اور جس میں مالی وجانی مدد کی اپیل کی ہے پمفلٹ میں لکھا گیاہے کہ کشمیر میں جاری جہاد کیلئے مجاہدین کو شدید مالی وجانی امداد کی ضرورت ہے جس میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ،جبکہ جو لوگ امداد دیں گے اس کا رسید بھی ان کو دیا جائے گا، پمفلٹ میں نمبر بھی دیا گیا ہے جس پر لوگ اپنی امداد دے سکتے ہیں،
574 total views, no views today


