راولپنڈی: باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سرحد پار سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستانی علاقے میں سیکیورٹی پر تعینات پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے متعدد مرتبہ فائرنگ اور مارٹر گولوں کی شیلنگ فائر کئے جاتے رہے ہیں۔
509 total views, no views today
Comments


